Jasarat News:
2025-04-26@08:38:46 GMT

میرپورخاص،بے امنی کا راج،شہری و تاجر عدم تحفظ کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہر میں چور ڈاکو بے لگام شہری گھروں اور تاجر دکانوں میں غیر محفوظ شہری آئے روز زاتی موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے لگے متعلقہ تھانے سب اچھے کا راگ الاپنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں چور ڈاکو بے لگام ہوگئے مسلح ملزمان دیدہ دلیری کے ساتھ گھروں میں گھس کر اور کاروباری حضرات سے آئے روز لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے کے ساتھ شہریوں سے موٹر سائیکل چھین رہے ہیں شہری اور تاجر تمام صورتحال میں عدم تحفظ کا شکار دکھائی دے رہے گزشتہ روز میر کے پلاٹ پر تین مسلح ملزمان نعیم نامی شخص کے گھر میں دیدہ دلیری کے ساتھ گھس کر گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر نقدی سونا موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے کچھ ہی دیر بعد سٹی تھانے کی حد سے ہی ایک تاجر امجد کھوکھر سے تین ملزمان 5 لاکھ روپے لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے اس ہی طرح مسلح ملزمان پاکستان شاہین کے کرکٹر سیلمان بھمبرو کی 125 موٹر سائیکل سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود امہ ہانی ٹاؤن سے نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے شہر بھر میں بڑھتی چوری ڈکیتی لوٹ مار کی واردتوں پر شہری ایکشن فورم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان مرکزی انجمن تنظیم تاجران علما ایکشن کمیٹی امن فاؤنڈیشن سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈی آئی جی ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ تھانوں کی حد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایس ایچ آوز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کارکردگی کی بنیاد پر متعلقہ تھانوں پر تعینات کیا جائے بصورت دیگر شہری اور سماجی اور تاجر تنظیمیں بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش

---فائل فوٹو

مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کے سامنے معلومات پیش کر سکتی ہے، مخبر ڈکلیریشن دے گا کہ اس کی معلومات درست ہیں، معلومات کو دستاویزات اور مواد کے ساتھ تحریر کیا جائے گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ اگر مخبر کی معلومات پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہوں تو وہ نہیں لی جائیں گی، اگر معلومات اسٹریٹجک اور معاشی مفاد کے خلاف ہوں تو وہ معلومات نہیں لی جائیں گی، مخبر سے غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق معلومات نہیں لی جائیں گی۔

بل میں کہا گیا کہ وہ معلومات بھی نہیں لی جائیں گی جو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ممنوع ہو، مخبر سے وہ معلومات بھی نہیں لی جائیں گی جو جرم پر اکسائیں، وزراء اور سیکرییٹریز کے ریکارڈ سے متعلق کابینہ اور کابینہ کمیٹوں کی معلومات نہیں لی جائیں گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے بعد پاکستان کا بھارت کو ایک اور جواب

سینیٹ میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ واقعات پر قرارداد پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی۔

اس شخص سے معلومات نہیں لی جائیں گی جو اس کے پاس بطور امانت ہو، وہ معلومات نہیں لی جائیں گی جو کسی غیر ملک نے خفیہ طور پر دی ہوں، وہ معلومات نہیں لی جائیں گی جو کسی انکوائری، تحقیقات یا مجرم کے خلاف قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالیں، وہ معلومات نہیں لی جائیں گی جو کسی شخص کی زندگی کو خطرے میں ڈالیں۔

متن میں کہا گیا کہ وہ معلومات نہیں لی جائیں گی جو عوامی مفاد میں نہیں اور کسی نجی زندگی میں مداخلت ڈالیں، کمیشن کسی بھی شخص کو طلب کر کے اس سے حلف پر معائنہ کرے گا، کمیشن ریکارڈ اور شواہد طلب کرے گا، کمیشن گواہوں اور دستاویزات کا معائنہ کرے گا، کمیشن پبلک ریکارڈ بھی طلب کر سکے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے مجاز افسر کے پاس مکمل معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہو گا، متعلقہ افسر 60 دن کے اندر معلومات کی تشخیص کرے گا، اگر مخبر کی معلومات کی مزید تحقیقات، تفتیش درکار ہو جس سے جرم کا فوجداری مقدمہ چلے تو کمیشن وہ متعلقہ اتھارٹی کو بھجوائے گا، کمیشن یقینی بنائے گا کہ مخبر کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

بل کے مطابق اگر کوئی مخبر نقصان میں ہو تو وہ کمیشن کے سامنے درخواست دے گا، جو متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کی جائے گی، مخبر کی معلومات درست ہوئیں تو اسے حاصل شدہ رقم کا 20 فیصد اور تعریف کی سند دی جائے گی، زیادہ مخبر ہونے پر 20 فیصد رقم برابر تقسیم ہو گی۔

پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات دینے والے کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا، اس جرمانے کو اس شخص کو دیا جائے گا جس کے بارے میں مخبر نے غلط معلومات دیں، مخبر کی شناخت کو اتھارٹی کے سامنے ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت
  • قادر خان کی زندگی کا وہ دردناک پہلو جب وہ مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے
  • مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش
  • گھر کا بھیدی ہی چور نکلا؛ شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • عوام اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریں، انجمن تاجران بلوچستان
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • کراچی کے تاجروں کا 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان