زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقو پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرےہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ1990ء کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ملکی ترقی کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ثقافت کو ترقی ملتی ہے۔
ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ آپ جب آتے ہیں ملک کو ترقی اور خوشیاں ملتی ہیں، مریم نواز نے نظام کی جو اصلاح کی اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کی اور شہباز شریف کی روایات شاندار طریقے سے چل رہی ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، ہم سب اِن کے سپاہی ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نے کہا کہ عوام کی
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔