وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اورمسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیرخارجہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار
فائل فوٹونائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو ہمیں بھی دکھائے، ہم کھلے دل سے دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور سفارتی محاز پر ہر طرح سے تیار ہیں، ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھالیے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تو اس کے لیے ہماری افواج تیار ہیں، بہتر ہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔