لاہور(نیوز ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریزکے کے شاندار 150 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔

کیوی ٹیم نے سابق کپتان کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت ایک اوور پہلے ہی مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کی دعوت پر میتھیو بریزکے اور کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیم کو 37 رنز کا آغاز فراہم کیا، جس کے باووما کی اننگز 20 کے انفرادی اسکور پر اختتام پذیر ہوئی۔

جیسن اسمتھ نے بریزکے کے ساتھ 93 رنز کی قیمتی شراکت قائم اور اس کے پہلے کے یہ شراکت کیویز کے زیادہ مشکلات کھڑی کرتی، اسمتھ 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

پروٹیز کی تیسری وکٹ صرف 2 رنز کے اضافے سے گری اور کائل ویرینے محض ایک رن بنا کر مائیکل بریس ویل کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد میتھیو بریزکے اور ویان مُلڈر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس دوران بریزکے اپنے شاندار 150 رنز مکمل کیے، جس کے بعد وہ میٹ ہنری کا شکار بن گئے۔

ان کی اننگز نے ناصرف ٹیم کی بڑے اسکور تک رسائی کی راہ ہموار کی بلکہ وہ ڈیبیو میچ میں 150 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

دوسری جانب ویان ملڈر نے بھی قیمتی 64 رنز اسکور کیے۔ یوں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 304 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ول اورورکے نے 2، 2 جبکہ مائیکل بریس ویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر تھوڑی گھاس موجود ہے لیکن اس کے باوجود اس پر دوبارہ 300 رنز بن سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے اور امید کرتے کہ ابتدائی اوورز میں بال سوئنگ کرے گی۔

آج کے میچ نے نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور راچن رویندرا کی جگہ ڈیوون کانوے کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے چار کھلاڑی میتھیو بریزکے، میہلالی پونگوانا، سینوران مُتھوسوامی اور ایتھن بوش ڈیبیو کر رہے ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، ڈیوون کانوے، وِل ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، بین سیئرز اور وِل اورورکے

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، میتھیو بریزکے، کائل ویرینے، جیسن اسمتھ، ویان مُلڈر، سینوران مُتھوسوامی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی، میہلالی پونگوانا اور لونگی نگیڈی
مزیدپڑھیں:ملک میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 14 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف، محمد عضب

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، علی رضا

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • کیا کلیسائے روم اب ایک افریقی پوپ کے انتخاب کے لیے تیار ہے؟
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی