سنگاپور: ایک 18 سالہ نِک لی کینامی ملزم نے سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کی، سنگا پور حکام نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو قبل از وقت گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور حکام نے بتایا کہ ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کراسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا، جس نے مبینہ طور پر سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو اور پیٹرول بموں سے مسلمانوں پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا تھا، جو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے جیسا ہوتا اور وہ اس واقعے کو براہ راست نشر کرنے کا بھی ارادہ رکھتا تھا۔

سکیورٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ   نِک لی نامی ملزم  نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا دیکھنے کے بعد 2023 میں ان کے خلاف شدید نفرت پالنا شروع کی

ٹیرنٹ کے حملے کی ویڈیوز تلاش کرکے بار بار دیکھنے کے بعدملزم نے متاثر ہو کر ایک پرتشدد آن لائن گیم میں خود کو ٹیرنٹ کے کردار میں ڈھال لیا۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حملے کی

پڑھیں:

ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ

تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء ) ایران میں مسلح دہشت گردوں نے عدالت پر حملہ کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطاقب ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، مسلح دہشت گردوں کے اس حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اس کے علاوہ ایمرجنسی سروسز نے بھی موقع پر ریسکیو اور زخمیوں کے لیے فوری امداد پہنچنانے کا کام شروع کردیا۔

اس سے پہلے رواں برس جنوی میں دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ میں فائرنگ کے حملے میں دو سینیئر ایرانی جج جاں بحق ہو گئے تھے، تب ہونے والے حملے میں ایک مسلح شخص نے عدالت میں فائرنگ کرنے کے بعد خود کی بھی گولی مار کی جان لے لی تھی، حملے میں مقتولین کی شناخت مسلم سکالرز علی رضانی اور محمد مغیث کے طور پر ہوئی، دونوں حجت الاسلام کے عہدے پر فائز تھے اور ہر ایک عدالت کی مختلف شاخوں کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا تھا کہ ہینڈگن سے مسلح ایک شخص دو ججوں کے کمرے میں داخل ہوا اور انہیں گولی مار دی جس کے بعد حملہ آور نے خودکشی کی، حملہ آور کی شناخت اور اس کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا تھا، تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ مجرم کے خلاف سپریم کورٹ میں پہلے سے کوئی کیس نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس کے رشتہ داروں مین سے کسی کا کیس زیر سماعت تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے تہران ٹائمز نے بتایا تھا کہ حملے میں ایک جج کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد عدالت کی عمارت میں کام کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جہاں یہ حملہ ہوا تھا، صدر مسعود پیزیشکیان نے کہا تھا کہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ ایکٹ کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مین ملوث افراد کا جلد از جلد تعاقب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکاٹ لینڈ: پُل سے لٹک کر احتجاج کرنے والےگرین پیس کے احتجاجی کارکن گرفتار
  • تفتان: انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
  • نئی دہلی: کرائے کے مکان میں خیالی ملک کا جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • خواتین کے باتھ روم میں ویڈیو بنانے والا پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
  • ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں دہشتگردانہ حملہ، کم از کم 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار