اسرائیلی قیدی رہا نہیں کیے جاتے تو غزہ جنگ بندی ختم ہو جائے گی، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہفتہ دن 12 بجے تک تمام قیدی رہا نہ کیے گئے تو سیز فائر ختم کرنے کا کہوں گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے، ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ جنگ بندی ہفتے کے دن ختم ہو جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے، غیر ملکی اہلکاروں کو رشوت دینے پر امریکیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث اہلکار کارروائی سے محفوظ رہیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر رہے ہیں، گاڑیوں، الیکٹرونک چپس اور ادویات پر بھی ٹیرف کے لیے غور کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 روز میں جوابی ٹیرف عائد کریں گے، دوسرے ممالک ٹیرف پر جوابی کارروائی کریں تو اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تو غزہ جنگ بندی ہفتے کے دن ختم ہو جائے گی، ہفتے کو شاید اسرائیلی وزیراعظم سے بھی بات کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ دن 12 بجے تک تمام قیدی رہا نہ کیے گئے تو سیز فائر ختم کرنے کا کہوں گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن اور مصر اگر پناہ گزینوں کو نہیں لیتے تو ان ممالک کی امداد بند کرسکتے ہیں، میرا خیال ہے کہ اردن پناہ گزین لینے پر تیار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ ہو جائے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔