کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے محمود آباد ٹی پی ٹو میں ایک رہائشی عمارت میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والی بچی کا نام 4 ماہ کی نور فاطمہ ہے، جبکہ زخمیوں میں اس کے والد 24 سالہ مبشر عمر، والدہ 23 سالہ رمشہ اور بہن 4 سالہ امبر شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے افسر آصف کے مطابق، محمود آباد کے علاقے میں واقع رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر ایک پورشن کے کمرے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے کمرے میں آگ لگ گئی، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کی شدت سے کمرے کی چھت گر گئی اور پورے کمرے کو شدید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں عمارت کے دوسرے کمرے کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیمیں، پولیس، چھیپا اور ایدھی کی ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کے دو فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پایا، اور زخمیوں کو فوری طور پر برنس وارڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک بچی دوران علاج چل بسی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت نور فاطمہ کے نام سے ہوئی، جو مبشر عمر کی بیٹی تھی۔ زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو افسر نے مزید بتایا کہ متاثرہ کمرے میں گیس سلنڈر کے علاوہ چھوٹے لائٹر فلنگ اسپرے بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر ان کے پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ دوسری منزل پر رہائش پذیر فیملی دھماکے سے محفوظ رہی۔پولیس اور ریسکیو حکام نے اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور رہائشی عمارت میں سیگریٹ جلانے میں استعمال ہونے والے لائٹر فلنگ کے کارخانے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او محمود آباد، اعجاز پٹھان کے مطابق، تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

گوئٹے مالا میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ ، 55 افراد ہلاک، متعدد زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد  78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔

چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی