کرک سی ٹی ڈی اور پویس کا مشترکہ آپریشن ، مقامی کمانڈر سمیت 5دہشتگردہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ڈی آئی خان ‘کرک(این این آئی) کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ۔پولیس اور سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بلوچستان: ضلع شیرانی میں تھانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اور لیویز اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں پر حملہ کر دیا۔دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔