شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق سمینار میں مقررین نے شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ممتاز کشمیری رہنمائوں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک سیمینار منعقد کیا جس کی صدارت کنونیر غلام محمد صفی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سمینار میں مقررین نے شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو سمیت شہدائے کشمیر کے ادھورے مشن کو ہر صورت پورا کیا جائیگا ۔ مقررین نے کہا کہ شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔ بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984ء کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ انہیں پھانسی کے بعد جیل کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو پھانسی دینا انصاف کا قتل تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کی پھانسی بھارتی عدلیہ اور اس کے پورے نظام انصاف پر ایک طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے۔ مقررین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ایک جائز مقصد کیلئے دلیرانہ جدوجہد کر رہے ہیں جس کے لیے وہ سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جائے۔ سیمینار میں دیگر لوگوں کے علاوہ سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، سید فیض نقشبندی، میر طاہر مسعود، شمیم شال، سید اعجاز رحمانی، جاوید اقبال بٹ، راجہ خادم حسین، حاجی محمد سلطان، نثار مرزا، زاہد صفی، امتیاز وانی، میاں مظفر، شیخ عبدالماجد، محمد اشرف ڈار، منظور احمد ڈار، سید گلشن، عدیل مشتاق وانی، ثناء اللہ ڈار، عبدالمجید لون، خورشید میر، رئیس میر، عبدالمجید میر اور قاضی عمران نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقبول بٹ اور شہید محمد مقبول بٹ اور انہوں نے کہا کہ خراج عقیدت پیش محمد افضل گورو شہید افضل گورو افضل گورو کو کشمیریوں کے شہید محمد
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کی سہولت کے لیے متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ فیض آباد انٹرچینج میں توسیع کرتے ہوئے دو نئی لینز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصل چوک پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 2+2 لین کے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ انڈر پاس کی پلاننگ آئندہ ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔ اسی طرح بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازہ کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پارکنگ پلازہ اور فوڈ اسٹریٹ کے لیے جدید اور منافع بخش بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی جب کہ مقامات کی جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلیو ایریا فوڈ اسٹریٹ میں پیڈسٹرین ٹریکس، فوڈ اسٹالز، بیٹھنے کے بینچز اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین ہو چکا ہے۔
بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں کمرشل دکانیں، روف ٹاپ ریستوران، پلے لینڈ، سینما اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔