’ہمیں میڈیا نہیں ہمارے فینز بناتے ہیں‘،فیروز خان کی حمایت میں حمائمہ ملک سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
مقبول اداکار فیروز خان کے پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر اداکار اور خاتون صحافی کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس پر اب اداکار فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک اپنے بھائی کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔
حمائمہ ملک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار، اسٹار، ٹک ٹاکر یا یو ٹیوبر کو میڈیا نہیں بناتا۔ ہمیں ہمارے مداح بناتے ہیں، آپ لوگ یہ بات مانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ایک ذریعہ ہوتا ہے جہاں سے ہم لوگوں تک پہنچتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
حمائمہ ملک کے اس بیان پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فینز بھی میڈیا کے ذریعے ہی بنتے ہیں تو کسی نے کہا کہ یہ پورا خاندان ہی توجہ لینے کے لیے ایسی حرکتیں کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میڈیا کو سختی سے 3بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔
خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی سپورٹ سے ملتی ہے۔ اس پر فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے 3 سال سے ان کے خلاف ہے۔
تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے فیروز خان نے مزید کہا کہ ان کے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں۔ جس پر اداکار بھی انہیں جواب دیتے ہیں کہ وہ بھی مذاق نہیں کر رہے، ان کے ہاں واقعی گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ تاخیر سے پہنچے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے حمائمہ ملک فیروز خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے حمائمہ ملک فیروز خان خاتون صحافی حمائمہ ملک فیروز خان کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26سیاحوں کی ہلاکت، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ’’پاکستان کا ہاتھ‘‘ کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو ’’پاکستانی دہشت گردی‘‘ کہہ کر بیچا۔
مودی میڈیا کا فارمولا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو ثبوت کے بغیر فوراً پاکستان پر الزام لگا دو، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ کے لیے اکسانے جیسے بیانیہ پر کھڑی ہے۔
بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبر پر شور مچا دیتا ہے جبکہ ’’نیکسلائٹ حملوں‘‘ پر چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ حقیقت ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔
مودی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہونے والی ’’ہر دہشت گردی‘‘ پاکستان کرتا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بیچتا ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور رہیں۔