کراچی:

بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب  موٹر سائیکل سوار فیملی کو مسافر کوچ نے ٹکر ماردی ، جس میں حاملہ خاتون جاں بحق اور اس کی 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی  جب کہ متوفیہ کا شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
 

ریسکیو ادارے کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل  سوار فیملی کو ٹکر ماردی ۔حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں شدید زخمی ہونے والی ماں دوران علاج اسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ عائشہ زوجہ فقیر محمد اور زخمی ہونے والی بیٹی کی8 سالہ  مریم دختر فقیر محمد سے ہوئی۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور متوفیہ کا شوہر  فقیر محمد محفوظ رہا ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔ 

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے دیور فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بھائی فقیر محمد اپنی موٹر سائیکل پر فیملی کے ہمراہ سسرال واقعہ لکی چڑھائی بلدیہ ٹاؤن سے گھر گلشن مزدور آرہا تھا کہ جامعہ فاروقیہ بلدیہ کے قریب مسافر کوچ نے اس کی موٹر سائیکل کوٹکر ماردی۔

انہوں نے بتایا کہ بھابی حاملہ تھیں۔بھائی مزدوری کا کام کرتا ہے اور اس کے 2 بچے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ہیوی ٹریفک کو لگادم دے اور  ٹریفک حادثات کو روکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل مسافر کوچ ہونے والی

پڑھیں:

راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔

حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے  ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کی ایک اور بیٹی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • کورنگی میں غیر ت کے نام پرخاتون چھریوں کے وار سے قتل
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
  • ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
  • تارا محمود نے سیاستدان کی بیٹی ہونے کا راز کیوں چھپایا؟ اداکارہ نے بتادیا