پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیشن انڈیکس 2024جاری کردی۔پاکستان میں 2024میں کرپشن میں اضافہ ہوا،پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ترین ملک بن گیا ،180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کا 135وایں نمبر پرآگیا۔،2درجے تنزلی ،کرپشن پر سیشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور100میں سے 27ہوگیا،2023میں پاکستان کا 180ممالک میں 133واں نمبر تھا ،2024میں پاکستان کا 180ممالک میں 135واں نمبر ہے،2023میں پاکستان 48واں کرپٹ ترین ملک تھا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2024میں پاکستان کا 180ممالک میں 135واں نمبر ہے،پاکستان میں کرپشن پر سیشن انڈیکس کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 8ذرائع استعمال کئےگئے ،ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں پاکستان کی تنزلیٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا سکور 20سے کم ہوکر 18ہوگیا ،ورلڈ اکنامک سروے کی رپورٹ میں بھی پاکستان کی بڑی تنزلی ۔
پی ڈی ایم دور میں پاکستان کا 180ممالک میں 140واں نمبر تھا،پاکستان کرپٹ ممالک میں نیچے سے 41ویں نمبر پر تھا ڈنمارک سب سے کم بدعنوان ممالک میں سرفہرست،،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کیمطابق فہرست میں بھارت پاکستان سے 39درجےبہتر،بھارت کرپٹ ممالک کی فہرست میں 96نمبر پر،سب سے کم کرپشن والے ممالک میں فن لینڈدوسرے اورسنگاپور تیسرے نمبر پر آگیا۔سب سے کم کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان ،صومالیہ اوروینرویلا سرفہرست،ایران ،عراق اورروس میں بھی کرپشن میں اضافہ،روس میں بھی کرپشن اضافہ ،154نمبر پر آگیا ،افغانستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں 165ویں نمبر پر موجود ،بنگلادیش کرپٹ ممالک کی فہرست میں 151ویں نمبر پر براجمان ہے
انجری کا شکار ہونیوالےحارث رؤف کا متبادل کون؟ 3 نام سامنے آگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں پاکستان کا 180ممالک میں ممالک میں فہرست میں ممالک کی میں بھی
پڑھیں:
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کھجور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کھجور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے، سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کھجور پیدا کی جاتی ہے اور ہمارے یہاں کھجور سے بے شمار چیزیں بنائی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، مختلف بین الاقوامی ریسرچرز یہاں آئے ہوئے ہیں، بین الاقوامی ماہرین سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے طریقہ ہائے کار سیکھیں گے، پاکستان میں دوسرا کھجور فیسٹیول منایا جا رہا ہے، اس ایکسپو سے مقامی آباد گاروں کو کھجور کی کاشت اور برآمدات میں بہتری کے مواقع میسر ہوں گے، اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی دوسری پاکستان انٹرنیشنل کھجور فیسٹول سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت العتیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کھجور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کھجور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کھجور پیدا کی جاتی ہے اور ہمارے یہاں کھجور سے بے شمار چیزیں بنائی جا رہی ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کھجور کی صعنت کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کھجور کی صعنت کے لیے کافی نقصان دے ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھجور سے دیگر مصنوعات کے ریسرچ سینٹر بنائے ہیں، کھجور فیسٹول کا مقصد دیگر ممالک میں کھجور کی ایکسپورٹ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات حکومت، سفیر اور قونصل جنرل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس فیسٹیول کے انعقاد سے سندھ اور پاکستان بھر کے کسانوں کو رابطے بڑھانے کے موقع فراہم کئے ہیں، جس سے پاکستان کے نہ صرف کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس ایکسپو کی معاونت کیلئے موجود ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پوری دنیا نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے، اقوامِ متحدہ نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، اب تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے۔