پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 میں 135 ویں نمبر پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 2024 کی عالمی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں دو درجے کی کمی آئی ہے جس کے بعد پاکستان 180 ممالک میں 135 ویں نمبر پر آ گیا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کا اسکور 100 میں سے 27 ہے جو کہ گزشتہ سال 25 تھا اس فہرست میں پاکستان کا درجہ گزشتہ سال کے 133 ویں نمبر سے کم ہو کر 135 ویں نمبر پر آ گیا ہے پاکستان اب دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن چکا ہے جب کہ گزشتہ سال اس کا نمبر 48 تھا اس فہرست میں سب سے کم کرپشن والے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، اور سنگاپور ہیں سب سے زیادہ کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینزویلا شامل ہیں کرپشن میں اضافے والے ممالک میں ایران، عراق اور روس بھی شامل ہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان کی ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں تنزلی ہوئی ہے اور اکنامکس انٹیلی جنس یونٹ میں بھی پاکستان کا اسکور 20 سے کم ہو کر 18 ہو گیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویں نمبر
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 414 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،ایک لاکھ 56 ہزار کی حد بحال
آج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 337 پوائنٹس کی نچلی سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1