وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جشن اسٹیم میں حصہ لینے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جشن اسٹیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن اسٹیم میں2لاکھ75ہزارہونہارطلبانےحصہ لیا. مجھے ہونہار طلبا پر بہت فخر ہے. طلبا کے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا. بہت خوشی محسوس ہوئی، ہمارے طلبا میں بہت صلاحیت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جشن اسٹیم  میں پنجاب بھرسے1100طلبا نے حصہ لیا.

آپ میں اتنی صلاحیت ہےکہ پوری دنیافتح کرسکتےہو. وزیرتعلیم طلبا کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ طلبا کو تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہیے. پنجاب کی مٹی بہت زرخیزہے، معصوم بچوں کے بڑےخواب دیکھ کرخوشی ہوئی. طلبا اپنےخوابوں کی تعبیرکےلیےسخت محنت کریں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وعدہ ہےجب تک وزیراعلیٰ ہوں آپ کی بہتری کےلیےکام کروں گی.طلبا کےکامیاب مستقبل کے لیے تمام وسائل بروئےکارلائیں گے. اسکولوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتےہوئے اپ گریڈ کیاجائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبا کو آئی ٹی، سائنس لیب کی سہولت فراہم کرنےکےلیےکوشاں ہیں. طلبا دنیا کا مقابلہ کرنےکےلیے انگریزی زبان پرعبورحاصل کریں. میرٹ کی بنیادپر30ہزاربچوں کو ہونہار اسکالر شپ دیا۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے کڑی مشکلات جھیلیں لیکن آنسو نہیں بہائے. مجھے رلانا کوئی آسان کام نہیں، میں بہت باہمت ہوں، میراعوام سےمحبت کارشتہ بہت سےلوگوں کوبرداشت نہیں ہورہا. میں نےہمیشہ تنقیدکومثبت لیا ہے. تنقید ہمیشہ آگےبڑھنےمیں مدد دیتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  آپ نےکبھی اپنے ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، کسی کےکہنے پر جلاؤگھیراؤنہیں کرنا. طلبا کسی کا ایندھن نہ بنیں۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کی حکومت میں کوئی کام نہیں کیا. وزیراعلیٰ کےپی مجھ پر ذاتی حملےکرتے ہیں. طلبا وعدہ کریں ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے. مخالف پرچور ڈاکوکی آواز کسنےکا کہنے والا آپ کادوست نہیں ہوسکتا. ان کا کام ذاتی حملہ نہیں، اپنےعوام کی خدمت کرناہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پنجاب سے بچے آئے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر بچوں کیلئےدن رات کام کررہے ہیں. وزیرتعلیم کو کہا تھا بچوں کے مقابلے کرائیں .تاکہ ان کی صلاحیت سامنے آئے، آج بچوں کا کام دیکھ کر میں حیران رہ گئی، کلین انرجی کے پراجیکٹس میں بچوں نے سمارٹ سٹی کا ماڈل بنایا ہوا تھا. یہاں 1100 بچے موجود ہیں، میں ان تمام 1100 بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ دوں گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ان مقابلوں میں 2 لاکھ 75 ہزار بچوں نے حصہ لیا. آج ان 2لاکھ سے زائد بچوں میں سے 1100 ونرز یہاں موجود ہیں. بچے چھوٹے ہیں مگر ان کے خواب بہت بڑے ہیں. پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے، بچوں کو کہا کچھ بھی ہوجائے خواب دیکھنے نہیں چھوڑنے. میں بطور وزیراعلیٰ تمام بچوں کی ماں ہوں، وعدہ ہے ہر روز آپ کیلئے کام کروں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گی میرے بچوں کے تمام خواب پورے ہوں، جو بھی میرے پاس وسائل ہیں وہ سب آپ پر نچھاور کروں گی، پنجاب میں میرے پاس 49 ہزار سکول ہیں، کوشش ہے تمام سکولوں میں وسائل اور اچھا ماحول دیں. شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ 2008 میں آئی ٹی لیبز بنائی تھیں، میں کوشش کررہی ہوں تمام طلبہ کو جدید آئی ٹی لیبز ملیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان 49 ہزار بچوں میں پڑھتے ہیں ان کیلئے سپوکن انگلش کی کلاسز بھی شروع کررہی ہوں. آپ اپنی علاقائی زبانوں پر بھی مہارت رکھیں، دنیا کے مقابلے کیلئے آپ کو انگریزی پر بھی مہارت حاصل ہونی چاہیے. بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کونسا راستہ کامیابی اور کونسا تباہی کی طرف جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے ہیں، جن بچوں کو سکالر شپس دیئے شاید وہ اس کے بغیر پڑھ نہ سکتے، میرٹ پر آنے والے بچوں نے بہت سی مجبوریاں بتائیں، میرٹ پر آنے والے 30 ہزار بچوں کو جب سکالر شپس دیئے تو بہت خوشی ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے یہ سب پلانٹڈ ہے.میرا اور آپ کا پیار کا رشتہ لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو تنقید آپ کو بری لگتی ہے وہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے. دل میں یہ لے کر چلنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو اپنی محنت سے شکست دینی ہے. آپ کے خوابوں کو میں پورا کروں گی. کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے. ہونہار سکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا. مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا. طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے. کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا، کچھ روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا. یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں. ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے نہ کہ ذاتیات پر حملہ کرنا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ہزار بچوں سکالر شپس جشن اسٹیم نے کہا کہ بچوں کو کروں گی کا کام

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر (Derya Türk-Nachbaur) نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خواتین کی بااختیاری، تعلیم، نوجوانوں کے تبادلے، ماحولیات اور کلین انرجی کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مریم نواز نے جرمن مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور حالیہ سیلاب کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تاریخی و ثقافتی شہر لاہور میں جرمن مہمانوں کا خیرمقدم کرنا باعثِ اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی 100 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان میں 35 سالہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے جمہوریت، سماجی انصاف اور مکالمے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا

مریم نواز نے کہا کہ فلڈ کے دوران اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی پاک جرمن دوستی کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جو ترقی و امن کی بنیاد ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دِریا تُرک نَخباؤر کا کام شمولیتی پالیسی سازی، صنفی مساوات اور انسانی حقوق کے فروغ کی شاندار مثال ہے۔

تربیتی ورکشاپس اور پارلیمانی تبادلوں کی تجویز

مریم نواز نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کے تحت قانون سازوں، نوجوان رہنماؤں اور خواتین ارکانِ اسمبلی کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی تبادلوں سے خود مختاری کے جرمن ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی 1951 سے پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے اور پنجاب میں ماحولیات، توانائی، صحت، تربیت اور خواتین کے معاشی کردار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کی روزگار صلاحیت میں اضافے کے لیے جرمنی کے ڈوال ووکشینل ٹریننگ ماڈل کو اپنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تجارتی تعلقات میں خوش آئند پیشرفت

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 2024 میں 3.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے۔ پنجاب جرمنی کی قابلِ تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، آئی ٹی سروسز اور کلین مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہتھیار اٹھانے والی جماعت سیاسی یا مذہبی نہیں رہتی، مریم نواز ٹی ایل پی کے خلاف کھل کر بول پڑیں

انہوں نے کہا کہ تعلیم حکومتِ پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے، نصاب کی جدت، ڈیجیٹل لرننگ اور عالمی تحقیقی روابط پر کام جاری ہے۔ 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ای بائیک اسکیم، ہونہار اسکالرشپ پروگرام اور ویمن اینکلیوز جیسے منصوبے خواتین کی باعزت معاشی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، شالامار گارڈن اور داتا دربار پنجاب کے مشترکہ تہذیبی ورثے کی علامت ہیں۔ ثقافتی تعاون مؤثر سفارت کاری ہے اور ہم جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ فن و ثقافت منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں، اور پارلیمانی روابط و پائیدار ترقی کے ذریعے دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جرمن پارلیمنٹ جرمنی دِریا تُرک نَخباؤر مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال