Islam Times:
2025-06-19@06:49:55 GMT

فلسطین عالم اسلام کی پہلی ترجیح ہے، ایرانی عوام کا عزم

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

فلسطین عالم اسلام کی پہلی ترجیح ہے، ایرانی عوام کا عزم

تہران میں ایرانی عوام نے تجدید عہد کیا کہ میں ہم اللہ اکبر کے نعرے کیساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ الہٰی تعلیمات، تزویراتی حقائق، پر زور مقاومتی عمل اور پورے ارادے کیساتھ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے مطیع اور وفادار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ریلی منعقد ہوئی، ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے، ایرانی صدر اور حماس کے رہنما خلیل الحیہ سمیت شخصیات نے شرکا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر قرارداد منظور کی گئی۔ بسم الله الرحمن الرحیم اور سورہ انبیا کی آیت 105 ولقد کتبنا فی الزبورِ مِن بَعْدِ الذکر أن الأرْض یَرِثُهَا عِبَادِی الصَّالِحُونَ سے قرارداد کا آغاز ہوا کہ اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اور ہم نے زبور میں ذکر کے بعد لکھا ہے کہ زمین میرے نیک بندوں کو ملے گی۔ 

ایرانی عوام نے اعلان کیا کہ اب انقلاب اسلامی کی فتح کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی، رہبر معظم امام خامنہ ای کے افکار اور شہدائے انقلاب اسلامی کے نورانی راستے، دفاع مقدس، مزاحمتی محاذ اور عظیم اسلامی ملت ایران کے شہداء  بالخصوص شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم ایک بار پھر یہ اظہار کرتے ہیں اسلامی انقلاب کے نظریات  پر قائم ہیں اور پختہ عزم اور محکم ارداے کے ساتھ اپنے موقف کو دہراتے ہیں۔ انقلاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز   اور  تمدن نوین اسلامی  کے احیا  کے شعور  اوراس کےمنہج پر انقلاب  امام مہدی تک جہد و جہد رکھیں گے

ہم اللہ اکبر کے نعرے کیساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ الہٰی تعلیمات، تزویراتی حقائق، پر زور مقاومتی عمل اور پورے ارادے کیساتھ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے مطیع  اور وفادار ہیں۔ قرارداد میں غیور ایرانی عوام کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم اسلامی ایران کی بیدار قوم مسئلہ فلسطین کو اسلامی دنیا کی پہلی ترجیح سمجھتے ہوئے مزاحمتی محاذ اور شجاعان اسلام کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے، بین الاقوامی فوجداری عدالت (دی ہیگ) کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مقاومتی محاذ بالخصوص فلسطین، حزب اللہ اور انصار اللہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ہم مغربی ایشیا اور دنیا کا نقشہ بدلنے کے امریکی فرضی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم متکبر امریکی حکومت سے مذاکرات کو عقل و ہوش کے منافی سمجھتے ہیں۔ ہم ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی الہی میراث اور امام خمینی (رح) کے عظیم کارنامے کو محفوظ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں جو ہزاروں گلابی کفن پہننے والے شہداء کے پاکیزہ خون کا نتیجہ ہے اور امام راحل سید روح اللہ خمینی کی راہ پر چلتے ہوئے ان کے صالح جانشین، خلف صالح امام حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مکمل اطاعت کرتے ہوئے پوری بصیرت اور پختہ عزم کے ساتھ رہبر انقلاب کی حیات بخش رہنمائی میں آخری سانس اور آخر فرد تک اس راستے پر چلتے رہیں گے۔ 

و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
۲۲ بهمن ماه ۱۴۰۳ مطابق با یازدهم شعبان المعظم شعبان ۱۴۴۶

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کرتے ہیں خامنہ ای

پڑھیں:

سربراہ آئی اے ای اے کا کردار "تخریبکارانہ" ہے، محمد اسلامی

ایرانی سربراہ جوہری توانائی تنظیم نے ملکی جوہری تنصیبات کے حالات "اچھے" قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے حوالے سے عالمی جوہری توانائی تنظیم (IAEA) کے سربراہ نے "تخریبکارانہ" کردار اپنایا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری تنظیم کے سربراہ و ایرانی نائب صدر محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات "اچھی حالت" میں ہیں۔ سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے قومی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمارے لوگ قابل فخر اور طاقتور ہیں! ایرانی نائب صدر نے تاکید کی کہ ہمارے عوام کبھی جھکے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ہتھیار ڈالے ہیں۔ محمد اسلامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو یقین کر لینا چاہیئے کہ وہ اس (فوجی جارحیت کے) راستے سے کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صنعت میں ہمارے ساتھیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے مضبوط مورچوں میں سرگرم ہیں۔ 

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے حالیہ بیانات کے بارے نائب ایرانی صدر و سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نہ صرف اپنی اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی میں شدید ناکام رہے ہیں بلکہ یہ امر رہتی تاریخ میں درج ہو چکا ہے کہ انہوں نے "تخریبکارانہ کردار" ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں محمد اسلامی نے زور دیتے ہوئے کہ رہتی تاریخ میں یہ ریکارڈ ہو چکا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے سامنے آنے والا یہ "تاریخی لیت و لعل" ہی (غاصب اسرائیلی) دشمن کی جانب سے غلط فائدہ اٹھانے کا باعث بنا ہے۔
-

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے،اتحا د ناگزیر ہے
  • پشاور، جماعت اسلامی کے وفد کا ایرانی قونصلیٹ کا دورہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی: لیاقت بلوچ
  • سربراہ آئی اے ای اے کا کردار "تخریبکارانہ" ہے، محمد اسلامی
  • لوگوں کو انصاف دلائیں گے، پہلی ترجیح عوامی شکایات دُور کرنا ہے: چیف جسٹس
  • مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب اٹھنے والا ہاتھ کاٹ دینگے، حوزہ علمیہ نجف
  • علی خامنہ ای نے جنگی اختیارت پاسداران انقلاب کے حوالے کردیئے، فیملی کے ساتھ بنکر منتقل
  • اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی: لیاقت بلوچ
  • فتاح میزائلوں نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
  • اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے، مفتی تقی عثمانی