بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایڈوائزری سروسز کیلئے نجکاری کمیشن کا اے اینڈ ایم کنسورشیم سے معاہدہ طے پا گیا، کنسورشیم سے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق فریقین کی جانب سے فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، تقریب میں نجکاری کمیشن اور اے اینڈ ایم کنسورشیم کے افسران نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری آسان بنانے کیلئے مالیاتی خدمات فراہم کرے گا، کنسورشیم سے فیسکو،گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کیلئے خدمات حاصل ہونگی، جبکہ کنسورشیم ڈسکوز کی نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔
اے اینڈ ایم کنسورشیم ڈسکوز کی ری اسٹرکچرنگ بارے معاونت کرے گا، معاہدے کے تحت نجکاری ٹرانزیکشن میں کنسورشیم کا تعاون حاصل ہوگا۔
ڈسکوز کے نقصانات میں کمی، طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانا ہے، ڈسکوز کی نجکاری میں قابل اعتماد نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی نجکاری کیلئے ڈسکوز کی

پڑھیں:

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان

بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر بند کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے اور اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند اور واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں موجود اپنے سفارت کاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اب پاکستانی شہریوں کو ویزے نہیں دیے جائیں گے۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
  • پی آئی اے کی نجکاری: دوبارہ آغاز، اہم بریفنگ مخصوص میڈیا تک محدود
  • پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
  • پی آئی اے شیئرز کی نجکاری: بولی دہندگان کی اہلیت کے معیار سے متعلق درخواستیں طلب
  • انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟
  • این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد، وفاق کا خط مثبت پیشرفت: مراد شاہ
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کی نجکاری ،حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ