جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز )مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدکا کہناتھاکہ صرف 40 دن میں92 افراد ٹرکوں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے گئے، ہم نے ہیوی ٹریفک شہر میں آنے کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر ٹریفک حادثات پرمشتعل افرادنے گاڑیوں کوآگ لگائی، لانڈھی میں عوام گزشتہ روز کے حادثے کی وجہ سے مشتمل تھے۔آفاق احمد نے اپیل کی کہ عوام احتجاج کریں، گاڑیوں کو نہ جلائیں، عوام اس صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے والوں پر نظر رکھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آفاق احمد
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، معروف کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی جدوجہدِ آزادی کشمیر میں تاریخی کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام سے یکجہتی اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
اور کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کی۔ آزادی کشمیر کی تحریک میں پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات کشمیری تحریک آزادی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم عبدالغنی بھٹ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔