پنجاب اسمبلی کے21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 21 واں اجلاس کل 2 بجے شروع ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔
محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پوچھے گئے سوالات کے جوابات ایوان میں پیش کرے گا۔
اجلاس میں 5 بل پیش کیے جائیں گے جن میں دی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل 2025، دی پنجاب فورینسک سائنس اتھارٹی بل 2025، دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025، دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(ترمیمی) بل 2025 اور دی پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔
اجلاس میں پری بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔اراکین پنجاب اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔