امریکی ریاست ورجینیا میں برفانی طوفان کا خطرہ‘ ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
امریکی ریاست ورجینیا میں طوفان کے پیش نظر سڑکوں کی صفائی کی جارہی ہے
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں برفانی طوفان کا خطرہ بڑھنے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے دوران بجلی کی طویل بندش سے بھی خبردار کیا ہے۔ ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا کے بیشتر علاقوں کو سفر کے لیے بھی پرخطر قرار دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں طوفان ملیسا سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور سمندری طوفان ملیسا کے باعث جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق طوفان کے دوران لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ اب تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔