نگہت عمر T-20 کرکٹ ،اورنگی اسٹار اورنیشنل جم خانہ کی فتح
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ کے زیر اہتمام پہلے نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ نیا ناظم آباد جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچوں میں نیشنل جیمخانہ نے راوی جیمخانہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے اورنگی اسٹار کرکٹ کلب نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پہلے میچ میں پاپوش نگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں بنائے۔ ریحان اسلام 40،محمد حماد 24،جنت گل نے 21 رنز بنائے خزیمہ الطاف نے 25 رنز دیکر 3 وکٹیں عبد الحنان نے 22رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں مطلوبہ اسکور اورنگی اسٹار کرکٹ کلب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 15.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وکٹوں کے نقصان پر وکٹیں حاصل کیں اوورز میں کرتے ہوئے رنز دیکر کرکٹ کلب
پڑھیں:
معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔
ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو" کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔
برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Men's Fitness UK (@mensfitnessuk)
تاہم ساشا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ذیابیطس ٹائپ 2 ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اوزیمپک تجویز کیا گیا، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنی تبدیلی کے لیے انہوں نے اوزیمپک کے ساتھ ساتھ پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی مدد بھی حاصل کی جس نے ان کے ڈائٹ کرنے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ ساشا بیرن اپنی کامیڈی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ میں اپنے مزاحیہ مرکزی کردار کیلئے مشہور ہیں جو اب مارول سیریز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔