Al Qamar Online:
2025-07-26@06:21:53 GMT

شام: روسی دستوں کو طرطوس کے اڈے تک رسائی نہیں مل سکی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

شام: روسی دستوں کو طرطوس کے اڈے تک رسائی نہیں مل سکی

سعودی عرب کا امدادی قافلہ شام روانہ ہونے کے لیے تیار ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی وزارت دفاع نے صوبہ لازقیہ کے ضلع جبل میں خمیمیم ائر بیس سے روانہ ہونے والے روسی قافلے کو طرطوس شہر کے اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ راکٹوں سے لدی 30گاڑیوں پر مشتمل روسی قافلہ طرطوس کی طرف روانہ ہواتھا۔ وزارت دفاع سے وابستہ فوجی دستوں نے روسی قافلے کو طرطوس میں ایک چوکی پر تقریباً 8 گھنٹے تک انتظار کروایا۔ فوجی اڈے میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر قافلہخمیمیم اڈے پر واپس لوٹ گیا۔واضح رہے کہ روس نے شام میں موجود فوجیوں کو لازقیہ کے خمیمیم ائر بیس میں یکجا کر دیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب کے علاقے حائل سے 60 امدادی ٹرک شامی عوام کے لیے امدادلے کر روانہ ہوگئے۔ یہ امدادی سامان شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے ذریعے برادر شامی عوام کے لیے بھیجا گیا ہے۔ شامی عوام جن مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ان کے اثرات اور مشکلات کو کم کرنے کے لیے یہ امدادی سامان حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کی ہدایت پر بھیجا گیا۔ امدادی سامان میں روز مرہ ضرورت کی اشیا، پناہ گاہ اور خوراک کا سامان شامل ہے۔ یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے شام کو فراہم کی جانے والی مدد اور مختلف بحرانوں اور مشکلات میں دوستانہ تعلقات کا اظہار کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے

پڑھیں:

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ

—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ ہو گیا، وفد میں وزیر مذہبی امور عدنان قادری اور وزیر سماجی بہبود قاسم علی شاہ شامل ہیں۔

سکندر شیرپاؤ، ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء، ترجمان وفاق المدارس مولانا عبدالقدوس، نائب صدر دارالعلوم کراچی مولانا زبیر اشرف عثمانی اور دیگر وفد میں شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر انٹرنیشنل کونسل فار ریلیجس افیئرز کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت دورہ کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کے ساتھ سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، وفد سنکیانگ میں ارومچی، کاشغر اور بیجنگ کا دورہ کرے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفد چینی وزارت خارجہ حکام، کمیونسٹ پارٹی قیادت، مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں کا دورہ کرے گا۔ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
  • کیا عمران خان اپنے بیٹوں کے ذریعے عالمی عدالت انصاف تک رسائی چاہتے ہیں؟
  • اسرائیلی فوج کے لیے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی فیکٹری ہیک کر لی گئی
  • غزہ میں شدید غذائی بحران: بچے بھوک سے مرنے لگے، لوگ چلتی پھرتی لاشیں بن گئے
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاوارث سامان 560 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے؟
  • ایرانی سیٹلائٹ روسی سوئیوز راکٹ کے ذریعے کل خلا میں روانہ ہوگا
  • ٹیکس فراڈ مقدمات میں ایف بی آر کو شہریوں کے انٹرنیٹ پروٹوکول ڈیٹا تک رسائی مل گئی
  • یوکرینی اور روسی وفود میں مذاکرات کا تیسرا دور آج
  • مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں 12 رکنی وفد چین روانہ