بھارت: بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بھارت(نیوزڈیسک) بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن گیا . دوران سفر بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مشکوک حرکات، 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی،بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کئے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا،نویں جماعت کی 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت مزید 2 افراد کے نازیبا جملے اور مشکوک حرکات پر 2 طالبات نے بس سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا کہ بس میں موجود 4 لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کیے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا جب کہ بس میں بیٹھے لوگ دونوں طالبات کو گھورتے رہے اور بس کا پچھلا دروازہ بھی بند کردیا جس پر طالبات کو خطرہ محسوس ہوا، انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا کہ چھلانگ لگانے کی وجہ سے دونوں طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکایت پر ڈرائیور اورکنڈکٹر سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
 آج بروز بدھ12فروری2025مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرائیور اور طالبات نے
پڑھیں:
ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس دولہے کی گاڑی تھانے لے آئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں باراتیوں کو شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا۔شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہے کے تین دوستوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پولیس دولہے کی گاڑی بھی ساتھ لے آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے تین گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا اور اس کا والد فرار ہوگیا۔ کراچی میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، ضلع وسطی میں تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کردی گئی تھی۔