Daily Mumtaz:
2025-09-18@12:22:30 GMT

جسٹس کیانی کے ریمارکس ناراضگی کاشاخسانہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

جسٹس کیانی کے ریمارکس ناراضگی کاشاخسانہ

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے عمران خان کے لکھے گئے ایک خط پرازخودکوئی کارروائی کرنےکی بجائے اسے آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کو بھجوادیاہے،جب کہ عدالتی اصلاحات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کو سپریم کورٹ میں مدعوکیاہے،آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہیجبکہ ہائیکورٹ کے ایک سینئرجج جسٹس محسن اخترکیانی کے پارلیمنٹ کے خلاف دیئے گئے ریمارکس پر سپیکرایازصادق نے سخت اوربرقت ردعمل دے دیاہے،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کابل منظورہوگیاتحریک انصاف اس معاملیمیں دوغلی پالیسی پر عمل پیراہے،ایک طرف تنخواہوں میں اضافے کی درخواست بھی دی اور دوسری طرف سیاست کیلئے اس فیصلے کی مخالفت کی جارہی ہے،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اخبارنویسوں کے ساتھ اہم غیررسمی بات چیت کی جس میں انہوں نے آئی ایم ایف کے وفدکی ملاقات سے تفصیلات سے آگاہ کیااور عدالتی اصلاحات کے معاملے پر انہوں نے بریف کیا،آئی ایم ایف نے مشکوک مالی لین دین اور منی لانڈرنگ کے سد باب کے معاملے پر بھی بات چیت کی یہ پہلاموقع ہیکہ آئی ایم ایف کاوفدحکومت اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ چیف جسٹس سے ملنے آیااور چیف جسٹس نے انہیں اعتماد میں لیاجوڈیشل پالیسی اورعدالتی ریفارمزسے متعلق امورسے آگاہ کیا،پاکستان کی معیشت گزشتہ چندسال میں اتنی خرب ہوئی کہ ہم ڈیفالٹ سے بچیاورآئی ایم ایف کی اتنی کڑی شرائط مقررہوئیں کہ پہلے مہنگائی کا طوفان آیااور اب مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی لیکن چیف جسٹس سے ملاقات غیرمعمولی ہے،چیف جسٹس نے عمران خان کے خط کے تناظرمیں بھی اہم بات کی ہے اور کہاہیکہ اس خط میں سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے ہیں اور یہ معاملہ انہوں نے آئینی ججز کمیٹی کو بھجوادیاہے کیونکہ از خودنوٹس لینے کااختیاراب چیف جسٹس کے پاس نہیں ہے بلکہ کمیٹی کے پاس ہے دیکھتے ہیں کہ آئینی بینچ عمران خان کے خط پر کیافیصلہ کرتاہے جہاں تک وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکوسپریم کورٹ مدعوکرنے کاتعلق ہے یہ بھی پہلاموقع ہوگا کہ کوئی چیف جسٹس قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو اپنے پاس بلارہاہے،بہرحال نئے ججز کی تقرری کے حوالے سے چیف جسٹس کسی سیاسی سوچ یازاویئے پر نہیں گئے انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے تحت اپناآئینی فرض اداکیالیکن افسوسناک امریہ ہے کہ بعض ججز خطوط بازی کررہے ہیں لیکن ٹیکسزوالے کیسز سننے کے لیے تیارنہیں اور تنخواہیں اور مراعات بھی لے رہے ہیں جہاںتک اسلام آبادہائی کورٹ میں سنیارٹی کامعاملہ اٹھایاجارہاہے جسٹس عامرفاروق نے اس کا تفصیلی جواب دے دیاہے،اگردیکھاجائے تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے سندھ ہائی کورٹ کے اس وقت کے سنیارٹی میں چوتھے نمبرپرجج جسٹس منیب اخترکوسپریم کورٹ لائے اس وقت بارکے عہدیدارکیوں خاموش رہے؟سنیارٹی کے حوالے سے ماضی میں بھی خلاف ورزیاں کی گئیں،چیف جسٹس کے لیے اصل امتحان ججز کے آپس کے اختلافات ختم کرانے ہیں انہیں اس معاملے میں پہل کرنی چاہئے ،پھر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکوساتھ بٹھانے یا سپریم کورٹ مدعوکرناچاہئے،علاوہ ازیں   اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کیخلاف درخواست کی سماعتکے دوران ریمارکس دیے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں،جس پر سپیکرسردارایازصادق نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنی رولنگ بھی دی ہے،سپیکرنے کہاکہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ایسا بیان دیا گیا ہے تو جج کو سمجھنا چاہیے کہ یہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سسٹم نہیں چلتا، یہ پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے خلاف بیان بازی کا حق نہیں ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو ہدایت کی کہ جج کو پیغام پہنچایا جائے کہ اس طرح کا بیان پارلیمان پر حملہ ہے۔ جسٹس محسن اخترکیانی ،جوسینئرہونے کے ناطے یہ توقع کئے بیٹھے تھے کہ انہیں جسٹس عامرفاروق کے بعد اسلام آبادہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیاجائے گامگرحکومت نے ایساکرنے کی بجائے لاہورہائیکورٹ سے جسٹس سرفرازڈوگرکاتبادلہ کردیااور چیف جسٹس نے انہیں جسٹس محسن اخترکیانی کی جگہ سینئر پیونی جج مقررکردیااورآئندہ چند روزمیں وہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقررہوجائیں گے محسن اخترکیانی اس معاملے ناراض ہیں،جہاں تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کاتعلق ہے بارہ سال بعدان کی تنخواہوں میں اضافہ ہواہے اور تنخواہیں دولاکھ سے بڑھ پانچ لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں،تحریک انصاف میڈیامیں تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کررہی ہے حالانکہ سپیکرکے پاس پی ٹی آئی کے 67ارکان نے تنخواہوں میں اضافے کی درخواستیں جمع کرائیں،پی ٹی آئی کے پی کے صدراورپی اے سی کے چیئرمین جنیداکبر،شیرافضل مروت ،عادل بازئی ،شفقت عباس،زرتاج گل،حاجی امتیاز،اسامہ میلاسمیت دیگرکے دستخط موجود ہیں،لہذا پی ٹی آئی کوچاہئے کہ اگروہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں چاہتی تو سپیکرکولکھ کردے دے کہ وہ اضافہ شدہ تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محسن اخترکیانی تنخواہوں میں ا ئی ایم ایف سپریم کورٹ انہوں نے چیف جسٹس اسلام ا کورٹ کے

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

سپریم کورٹ؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔

پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جب کہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پر بحال خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک: سعودی وزیر دفاع جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • ہماری ہائیکورٹ کے رولز  ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہو گئے: جسٹس محسن کیانی
  • ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے . جسٹس محسن اختر کیانی
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کا پابند ہے، جج سپریم کورٹ
  • انکم ٹیکس مسلط نہیں کرسکتے تو سپرکیسے کرسکتے ہیں : سپریم کورٹ