جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وفاق نے 25 سالوں کے لیے پورا جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کردیا، اسپتال اور یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کے لیے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں۔
وکلاء نے آج سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارہ وفاق کا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جناح اسپتال سندھ حکومت
پڑھیں:
کینالز تنازع ،وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کی ملاقات طے
احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور قرارداد پر پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے
وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے آج یا کل کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔