جناح ہاؤس حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کو بے قصور قرار دے دیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں، ان کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری درکار نہیں۔تفتیشی افسر کے بیان کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کیس میں درخواست ضمانتیں واپس لے لیں، عدالت نے عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنا پر کیس خارج کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علیمہ خان اور عظمی جناح ہاو س کیس میں
پڑھیں:
علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی ہے۔
دراخواست میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں، ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔
پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں، دستخط کیلئے وکلاء نے دستاویزات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دستخط کرا کر واپس نہیں کیا جا رہا۔
علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے مقررہ مدت ختم ہو رہی ہے، عدالت پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دے اور جیل حکام کو حکم دیا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کرانے کی اجازت دیں۔