خاتون جج دھمکی؛ عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلیے ہائیکورٹ کو مراسلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(سب نیوز)
خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

دورانِ سماعت جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکوٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کے لیے ملتوی کردیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہائیکورٹ کو مراسلہ خاتون جج دھمکی جیل ٹرائل

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت 1594 سول اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سول کورٹس ایکٹ 2025ء میں سول ججز فیصلوں کے خلاف اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کے سامنے دائر کرنے کی ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت 1594 سول اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فیصلے کے مطابق سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد سول اپیلیں ہائی کورٹ کی بجائے ڈسٹرکٹ ججز سُنیں گے، سول کورٹس ایکٹ کا اطلاق پہلے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر تمام سول اپیلوں پر بھی ہو گا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سول ججز کے فیصلوں کے خلاف تمام اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجی جائیں گی۔

عدالتِ عالیہ کے فیصلے مطابق ڈسٹرکٹ ججز اپیلوں کو ایڈیشنل سیشن ججز کے سپرد کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اپیلیں 2013ء سے زیرِ التواء ہیں، ان اپیلوں پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی اور جلد فیصلہ کیا جائے۔

عدالتِ عالیہ کے فیصلے مطابق ہائی کورٹ کے پاس مقدمہ خود سے یا کسی فریق کی درخواست پر ایک سے دوسری عدالت منتقل کرنے کا اختیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت 1594 سول اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر
  • سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی تو۔۔۔۔۔، علی امین گنڈاپور نے کیا دھمکی دے دی؟
  • پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا
  • 9 مئی مقدمات کی سماعت آج ہو گی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل نہ ہونے کا امکان
  • عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا
  • ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
  • عمران، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ عمران خان کی پیشی کیلیے وزارتِ قانون کو دوبارہ خط