ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈومیسائل معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، غلطی کرنیوالے کو سزا دیں گے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر کی کلیکشن پر مجھے ایک آبزرویشن ہے ۔ گزشتہ سال اچھی خاصی رقم تھی، جو میرے خیال میں 80 ارب روپے سے زائد تھی۔ گزشتہ سال کی رقم ہمیں اس سال ملتی ہے۔ ہماری شکایت ہے کہ جو رقم وقت پر جمع ہوتی ہے اس کو بروقت منتقل نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سےگزارش ہے کہ رقم کو بروقت منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈومیسائل معاملے پر ہم تحقیقات کر رہے ہیں، غلطی کرنے والے کو سزا دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل پر داخلوں کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں، جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کراچی کے میڈیکل کالجز میں دہرے ڈومیسائل کے حامل طلبہ کو داخلے ملے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ٹرمپ کی مصالحت سے انکاری ہے، بلاول بھٹو
سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل حل نہ ہوئے تو مستقبل کی نسلیں بھی لڑتی رہیں گی۔
لندن میں برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصالحت سے انکار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو مستقبل کی نسلیں بھی لڑتی رہیں گی، دنیا اس سنجیدہ مسئلہ کا نوٹس لے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حالیہ تنازع کے بعد بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان پہلے بھی امن چاہتا تھا، اب بھی امن چاہتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے اور امن کیلئے اس کا حل ضروری ہے، کشمیر اور دہشت گردی سمیت جو بھی مسائل ہیں، ان کا حل جنگ نہیں، بات چیت سے ممکن ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت جس طرف پاکستان کو لے جانا چاہتا ہے وہ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں، بھارت میں کہیں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہو، مطلب انہوں نے جنگ پر اترنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف اور کیس اتنا تگڑا ہے کہ ہمیں کوئی مشکل نہیں، بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، ان کےلیے اپنا کیس پیش کرنا مشکل ہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیو کلیئر سمیت تمام اسلحہ ذخائر میں کمی لائی جانی چاہیے، سعودی عرب اور امارات نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشت گردی سے پاکستان کے ساتھ کینیڈا بھی محفوظ نہیں، بھارت کے پاس پاکستان پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
پارلیمانی وفد کے سربراہ نے نریندر مودی کے بیان کا تذکرہ کیا اور کہا کہ روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے، ایسا بیان کوئی سیاستدان کیسے دے سکتا ہے؟ اگر ’نیو ابنارمل‘ اپنایا گیا تو پھر تو ہر ہفتہ جنگ چھڑی ہوئی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی اور کشمیر سمیت پانی کے مسئلہ پر بات ہوگی، بلوچستان میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، میرے اس دورے سے بھارت کے غلط پروپیگنڈے کا تدارک ہوگا۔