مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ، گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔ جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جب ریاست کہے گی تو افغان وفد کے ساتھ جاؤں گا۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے زمینداروں پربھتے عائد کردئیے۔ وزیراعلیٰ خود کہتے ہیں کہ میں بھی بھتے دیتا ہوں۔
اس سے قبل ایجوکیشنل کانفرنس بیسٹ ٹیچراوراسٹوڈنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو مال غنیمت دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ورکر جلد یوم نجات منائیں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا باعث ہے۔ ہمارے صوبے میں آج بھی تعلیم کمزور ہے۔ سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے۔ سلیبس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ لاکھوں تعداد میں بچے اسکولوں سے باہرہیں۔ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ تعلیم کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ جسے خود اے بی سی یاد نہیں اسے تعلیم کا وزیر بنایا جائے تو یہی حال ہوگا۔ تعلیم کو سیاست سے پاک کیا جائے۔ اسکولوں میں اساتذہ سیاست کررہے ہیں۔ اگر لوگوں کو غلط اپائنٹ کیا گیا ہے تو ان کو نکالیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن فیصل کریم کنڈی رہے ہیں نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی سابق گورنر میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوبائی وزیر برائے کھیل پنجاب، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر نے میاں اظہر مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے جنہوں نے قومی سیاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کی سیاسی بصیرت، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا سیاسی سفر اصولوں، وقار اور عوامی فلاح سے عبارت تھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔