حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں: شاہ محمود قریشی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو گئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور محمود خان اچکزائی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو متاثر کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  

لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔ سرجری کرانے کیلئے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پتھری بڑی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ تھا،   ڈاکٹر نے سرجری کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے اسپتال میں ایڈمٹ ہوا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں ایک دو دن میں آپریشن ہونا ہے، اللہ جانتا ہے میں بے گناہ قید ہوں، وہی باہر نکلنے کا سبب بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود