راولپنڈی میں 36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کے تحت 36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اجتماعی شادی کرنے والے جوڑوں کا تعلق راولپنڈی، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سرگودھار ڈسٹرکٹ سے ہے۔ جوڑوں کو جہیز کا سامان، جیولری اور سلامیاں بھی دی گئیں۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں ہرجوڑے کے خاندان کے 10،10 افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈھول کی تھاپ پرگانے بھی پیش کیے گئے۔
وزیرسوشل ویلیفیر پنجاب سپیل شوکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادی میں مجموعی طور پر 36 جوڑے شادی کے بندھن میں جڑے ہیں۔ دھی رانی پروگرام تاریخی پروگرام ہے۔ بیٹیاں قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنانا ضروری ہے۔ دھی رانی پروگرام شروع کرکے وزیراعلیٰ مریم نواز نے شفیق ماں سا فریضہ انجام دیا۔ ریاست اپنے وسائل عوام تک پہنچا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟
پاکستان کے معروف گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار اور شہرۂ آفاق بینڈ اسٹرنگز کے بانی و مرکزی گلوکار فیصل کپاڈیا نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
فیصل کپاڈیا، جنہوں نے 1989 سے 2021 تک بلال مقصود کے ساتھ مل کر پاکستانی پاپ اور راک موسیقی کو نئی جہت دی، نے دبئی میں سٹی 1016 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا ذکر کیا۔
مشہور گلوکار نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ، ڈمپل کپاڈیا دراصل میری بھتیجی ہیں۔ ان کے والد مرحوم چنی بھائی کپاڈیا میرے کزن تھے۔ وہ 1984 میں ایک کزن کی شادی کے موقع پر پاکستان آئے تھے۔ میں نے اس شادی میں گانا گایا اور چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے ایک دن بالی ووڈ لے جائیں گے۔ بدقسمتی سے وہ اس سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔
فیصل کپاڈیا نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کے کزن اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے، لیکن قسمت نے بالآخر انہیں بالی ووڈ تک پہنچا دیا، جہاں انہوں نے مشہور گانے ”یہ میری ہے کہانی“ اور ”اسپائیڈر مین“ گا کر ان کی یہ خواہش پوری کردی۔
انٹرویو کے دوران فیصل نے اپنے مداحوں کے لیے ایک مختصر مونو لاگ بھی پیش کیا جس پر سامعین نے بھرپور داد دی۔
فی الوقت فیصل کپاڈیا اپنی سولو میوزک کریئر پر توجہ دے رہے ہیں اور متعدد بار کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے حالیہ گانے ”پھر ملیں گے“ کو مداحوں نے بےحد پسند کیا ہے۔