چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” بیجنگ وقت کے مطابق 12 فروری کی رات 8 بجے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ گالا موسیقی، رقص، کراس ٹاکس، اسٹیج ڈراموں، اوپیرا، میجک شو اور دیگر دلچسپ پروگراموں کے ذریعے ناظرین کو روایتی حسن اور جدید زندگی کی حامل ایک ثقافتی خاندانی ضیافت پیش کرےگا۔
رات 8 بجے “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” سی ایم جی کے سی سی ٹی وی-1 ، سی سی ٹی وی-3، سی سی ٹی وی-4، سی سی ٹی وی-15 ، 4 الٹرا ایچ ڈی چینل، 8K الٹرا ایچ ڈی چینل سمیت دیگر ٹی وی چینلز، نوائے موسیقی جیسی ریڈیو فریکوئنسیز، سی سی ٹی وی نیوز جیسے نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور “100 شہروں ” میں بڑی اسکرینز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سر سبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی عالمی اہمیت پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد
بیجنگ :
رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا دراصل پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ یہ تصور چینی خصوصیات کے حامل ایک اختراعی کارنامے کی نمائندگی کرتا ہے، جو دور حاضر کے جذبے کو مجسم کرتا ہے، ترقی کے رجحانات کے مطابق ہے، اور تہذیبی ترقی کی رہنمائی کرتا ہے۔
چین میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر سدھارت چیٹرجی نے کہا کہ اس تصور کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام، گلوبل انوائرنمنٹ فیسلیٹی، اور عالمی بینک جیسی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے نمایاں تحسین اور پہچان ملی ہے۔ اقوام متحدہ اور چین مل کر موسمیاتی موافقت، سبز جدت، اور جنوب-جنوب تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ایک جامع، سبز، اور منصفانہ پائیدار مستقبل حاصل کیا جا سکے۔
عالمی ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، شرکاء نے متفقہ طور پر اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری تبادلوں اور تعاون کو گہرائی سے فروغ دے گی، مل کر ماحولیاتی جدیدیت کو فروغ دے گی، اور ایک صاف، خوبصورت، اور پائیدار دنیا کی مشترکہ تعمیر کے لیے کوشش کرے گی۔
شرکاء میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، چین میں متعلقہ سفارت خانوں، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں ، اور ملکی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں، تھنک ٹینکس، اور تحقیقی اداروں کے نمائندے شامل تھے، جو امریکہ، برطانیہ، نیدرلینڈز، بیلجیم، ہنگری، ازبکستان، سری لنکا، آذربائیجان، اور اردن جیسے ممالک کی نمائندگی کر رہے تھے۔