سعودی عرب کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سعودی عرب کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا، سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں،50ہزار فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، نسل کشی کی اس سے بدترین مثال تاریخ میں نہیں ملتی، اب امید کی جانی چاہیے کہ وہاں امن قائم ہوگا اور بحالی کے بعد انہیں زندگی گزارنے کے مواقع ملیں گے، سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر بھرپور بات کی ہے، سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک اور بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات و سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی، صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سمٹ کے موقع پر اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، ڈی پی ورلڈ کے سی او سمیت وفد سے بھی ملاقات ہوئی، دبئی کے فرمانروا سمیت سری لنکا، کویت اور بوسنیا کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں آئی ایم ایف کی ٹیم سے تفصیلی بات چیت ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے احسن انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے پر پاکستانی ٹیم کی تعریف کی، سربراہ آئی ایم ایف نے کہا انڈسٹری تب چلے گی جب پیداواری لاگت کم ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کے تعریفی کلمات حوصلہ افزا ہیں۔ شہبازشریف نے بتایا کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی، کاروبار میں آسانی کی طرف مزید توجہ کی تجویز دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام سے پائیدار ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں، شرح نمو میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہے، معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان عظیم ملک بنے گا اور اپنے پاوں پر کھڑا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر ترسیلات زر آئیں، ترسیلات زر میں اضافہ سمندر پار پاکستان کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور بااعتماد ساتھی ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا، سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دبئی سمٹ میں فلسطین کے حوالے سے اپنا مقف بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، فلسطین میں بربریت اور نسل کشی کی اس بدترین مثال اور کیا ہو سکتی ہے، فلسطین میں بربریت اور نسل کشی کا سلسلہ رکنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین میں امن قائم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، ان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رجب طیب اردگان اسلامک دنیا کے بہترین لیڈر ہیں، ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا کشتی حادثے پر بہت افسوس ہے، حادثے میں کچھ پاکستانیوں کی جانیں گئی ہیں، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کالے دھندے کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کی خودمختاری آنچ نہیں آنے
پڑھیں:
چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق
انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں مٰں سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل، 5 نئے راہداری منصوبے شامل ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے۔
انہوں ںے کہاکہ پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک چین دوستی خواجہ آصف سعودی عرب تعلقات سفارتی کامیابیاں سی پیک وزیر دفاع وی نیوز