پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے بعد کونسے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کو چیمئنز ٹرافی 2025 کے بعد آئی سی سی کے ایک اور بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
آئی سی سی کے مطابق رواں سال پاکستان چیمئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائر میچز کی میزبانی بھی کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمن ورلڈکپ کوالیفائر کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز رواں سال اپریل سے ہوگا۔
گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا۔
ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک بنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، ویسٹ ایڈز کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی اور جیتنے 8 والی ٹیمیں ویمن چیئرمین شپ کمیں مد مقابل آئیں گی۔
پاکستان پہلے ہی ویمنز ورلڈکپ 2025 کیلیے کوالیفائی کرچکا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 روزہ تربیتی کیمپ فیصل آباد کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں جاری ہے جو دو فروری سے شروع ہوا اور 28 فروری تک جاری رہے گا۔
اس کیمپ میں 31 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی نہ کرنے کے معاوضے کے طور پر آئی سی سی نے 2028 کا خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کو دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی میزبانی
پڑھیں:
بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-2
 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246رنز بناسکی، کپتان لورا وولوارٹ نے 101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں، اْنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اینیری ڈریکسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔