اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد جلد ہی پارٹی رہنما ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے بھی کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی کے بعض رہنماؤں نے اعتراضات اٹھائے تھے اور اس حوالے سے عمران خان کو شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی؛  پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

لاہور:

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری  کیے گئے ہیں۔

احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی ایس او سمیت دیگر امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو بھی آئل بروقت درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئل نے پی ایس او اور آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ جیٹ فیول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔

ڈی جی آئل کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد ایمرجنسی میں حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی؛  پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • پہلگام حملہ پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں شمع ریلی نکالنے کا اعلان
  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب پر فیصلہ ہو چکا، حتمی فیصلہ جاری نہیں کرینگے:چیف الیکشن کمشنر