فرانس نے بھی غزہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
مصر، اردن اور سعودی عرب کے بعد فرانس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریئل اسٹیٹ آپریشن نہیں، 20 لاکھ لوگوں سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپ کہیں اور چلے جائیں۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کے عرب پڑوسیوں کی عزت واحترام کا خیال کیا جائے، فلسطینی شہریوں کو یہ کہنا کہ آپ کہیں اور چلے جائیں سیاسی آپریشن ہے۔
صدر میکرون نے غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اپنے اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اسرائیلی وزیراعظم سے اپنے اختلاف کا اعادہ کیا ہے، سویلینز کو نشانہ بنانے والا اتنا بڑا آپریشن درست نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کردی جائے گی، امریکا غزہ کی تعمیر نو کرے گا جس کے باعث فلسطینی شہری لمبے عرصے تک غزہ نہیں آسکیں گے۔
دوسری طرف اردن، سعودی عرب اور مصر نے بھی غزہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اردن حماس ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب غزہ فرانس فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 8