نوابشاہ،محکمہ فوڈ کا غیر معیاری ہوٹلوں ،دودھ ڈیریوں پر چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نوابشاہ میں غیر معیاری ہوٹلوں اور دودھ کی ڈیریوں پر چھاپے سرکاری احکامات اور معیار کو برقرار نہ رکھنے کے خلاف عوامی شکایت پر چھاپے مارے جارہے ہیں بڑے پیمانے پر ناقص اور ممنوعہ اشیا کا استعمال عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے محکمہ فوڈ سندھ شہید بے نظیر آباد کے ڈپٹی فوڈ سیفی افسر نعمت اللہ گولاچی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارنے کے بعد مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور بیکریوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کے ہوٹلز دودھ کی ڈیریاں اور بیکری والے انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں ایسی اشیا کا استعمال کر رہے ہیں جو سختی سے ممنوع ہیں اور صرف چند پیسوں کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے صفائی کے فقدان کے ساتھ ساتھ زائد المیعاد اشیا کے استعمال کی وجہ سے شہری بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں عوام ان ہوٹلز اور بیکریوں پر جائیں جو سرکاری معیار اور قوانین کو بروئے کار لا رہی ہیں تاکہ پیسہ اور صحت دونوں محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں چھاپے مارے جاتے رہیںگے اور کسی بھی صورت عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگرچہ اس وقت ہم پرمختلف قوتوں کا دبائو ہے لیکن ہم ہر کام آئین قانون اور عوام کے صحت پر کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم شہریوں سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں جہاں شکایت ملے ہمیں آگاہ کریں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعظم سواتی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی روپوش رہنما عمران خان عمران ریاض مراد سعید وی ٹو وی نیوز