ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، فقید المثال استقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان گزشتہ شب 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خراجہ اور دیگر وفاقی وزرا و حکام نے ان کا استقبال کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
آج صبح مہمان صدر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہراہ دستور پر سرخ اور سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جب کہ ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کروایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم ہاؤس
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔