صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،شہباز شریف نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر گزشتہ رات پہنچے تھے، صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیرا عظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم نے مہمان خصوصی کی وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کروائی۔آرمی چیف کی بھی ترکیہ کے صدر سے ملاقات ہوئی،جے ایف17تھنڈر اور ایف سولہ جہازوں نے ترکیہ کے صدر کو سیلوٹ پیش کیا،ترکیہ کے صدر کو پاک فضائیہ کے طیاروں کو گارڈ آف آنر اور سیلوٹ دیا گیا،دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہو ا۔سٹیج پر وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی موجود تھے،ترکیہ کے صدر نے آرمی چیف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا،ملاقات ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر استقبال کیا طیب اردوان
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔