ملتان:ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے تاوان مانگنے والا نوجوان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔
3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔