پشاور:

مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق  اہم انکشاف کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر  بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔

مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ کابینہ میں شامل ارکان کو پارٹی عہدوں سے استعفی لیا جائے گا۔

عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان نے انکشاف کیا کہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھے وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

مشعال یوسفزئی کو حفاظتی ضمانت مل گئی، ایک ماہ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین  کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مشال یوسفزئی

پڑھیں:

فہرست میں شامل 3 وکلا کو بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، نیاز اللہ نیازی

  ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو)

بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ جیل حکام کے عدالتی احکامات کے مطابق فہرست دی گئی تھی، فہرست میں شامل تین وکلا کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدالت کو اب دیکھنا ہے کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں۔

ترجمان نے کہا کہ بانی نے ہمیشہ کہا ہے یہ میری فوج ہے۔ بانی کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ قوم کا مطالبہ ہے بانی کو جیل سے باہر نکالا جائے، چیف جسٹس پاکستان کو بھی کہا ہے ہمارے کیسز لگائے جائیں۔

 انھوں نے کہا کہ ہم پوری قوم، افواج پاکستان کو حالیہ فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان معاف کرنے اورمذاکرات کیلئے تیار ہوگئے، علی امین گنڈا پور کا انکشاف
  • جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفے کی تصدیق
  • عمران خان نے مودی کے انتقامی حملے سے خبردار کیا ہے،علیمہ خان
  • فہرست میں شامل 3 وکلا کو بانی سے ملنے نہیں دیا گیا، نیاز اللہ نیازی
  • جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے، علیمہ خان
  •  عوام  اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لئے ایئرلائن سے رابطہ میں رہیں
  • سیاسی انتشارکا خاتمہ، ضروری مگر ہو کیسے؟
  • ‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا‘، ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟
  • " پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف