اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بلوچستان میں طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی، جسے قابل عمل بنانے کے لیے اب ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طلبہ میں اب اسکوٹیز اور الیکٹرانک بائیکس تقسیم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو قابل عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ طالبات کے لیے پنک اسکوٹی اور طلبہ کے لیے الیکٹرانک بائیکس فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت و معاونت سے اسکیم کے لیے بینک فنانسنگ کی جائے گی۔انھوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی اوپن کیا جائے، انھوں نے کہا اسکیم کے تحت سبسڈی پر اسکوٹیز کی فراہمی سے طلبہ، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو سفری سہولت میسر آئے گی۔واضح رہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پنک اسکوٹیز اسکیم متعارف کرائی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے کہا ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بارشوں سے ملک بھر میں خواتین بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق ہوئے
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں 13، خیبرپختونخوا میں 21 سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 بچے، 10 خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔ اسی طرح بارشوں سے اب تک 68 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 26 بچے، 16 خواتین اور 26 مرد شامل ہیں، پنجاب میں حالیہ بارشوں سے 39 افراد، خیبرپختونخوا میں 11 سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 2 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے پنجاب میں 19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پچاس مکانات مکمل جب کہ 10 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، بلوچستان میں 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ علاوہ ازیں حالیہ بارشوں کے دوران ملک بھر میں 9 ریسکیو آپریشن کئے گئے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ایک، ایک آپریشن کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 135 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔