شیر افضل مروت کی بے دخلی: سلمان اکرم راجہ کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بے دخلی کا فیصلہ ان کے کسی عمل کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ پارٹی کی داخلی پالیسی کے تحت لیا گیا ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس معاملے پر مزید تفصیل سے گفتگو کرنے سے گریز کیا، اور کہا کہ پارٹی کے بانی نے اس فیصلے کو پارٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی سے نکالنے یا رکھنے کا مکمل اختیار پارٹی بانی کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی اور سینیئر رہنماؤں کے خلاف بیانات دینے پر شوکاز نوٹس دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں پارٹی سے بے دخل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کئی مقدمات میں وکلاء کو انگیج کرنا چیلنج ہے، سلمان صفدر
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ کئی مقدمات میں وکلاء کو انگیج کرنا چیلنج ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹوکیس کا ٹرائل تیزی سے چل رہا ہے، آج جو گواہ پیش کیے گئے ان پر سرکار کا پورا زور لگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گواہان میں انعام شاہ جوہر کیس میں گواہی دیتے ہیں اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ توشہ خان کیس میں قسطوں میں پراسیکیوشن ہو رہی ہے، کبھی ایک تحفہ تو کبھی دوسرا تحفہ سامنے لایا جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اتنے مقدمات میں وکلا کو انگیج کرنا چیلنج ہے، القادر کیس میں پوری گرمیاں ہم انتظار کرتے رہے ہیں۔ 7 ماہ ہوگئے، ہمارے کیسز ہائی کورٹ میں لگائے نہیں جاتے، القادر کیس میں ابھی تک تاریخ ہی نہیں دی گئی۔