ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کراچی کینٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔
ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلی سیہون اسپیشل ٹرین 14 فروری کو فیصل آباد سے رات 10 بجے روانہ ہوکر شورکوٹ، لودھراں، روہڑی، دادو سے ہوتی ہوئی اگلے روز 2 بجکر 15 منٹ پر سیہون شریف پہنچے گی۔
مزیدپڑھیں:’شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر اچھا تاثر نہیں جاتا‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ حسین ایکسپریس
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔