لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔

س دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.

17 فیصد کمی ہوئی۔

سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد اور لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا77.2470 فیصد رہا۔

نئے داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ17فروری ہے، اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازمی ہے۔

اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس ان کے کالجز نئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔
مزیدپڑھیں:اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلیکشن لسٹ

پڑھیں:

پاکستانی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی 

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی اور شہباز حکومت کیخلاف امریکا میں احتجاج کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سےسوشل میڈیا پر کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کیلئے دعوت دی جارہی ہے اور سڑکوں پر وینز کے ذریعے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیاپر صارف عبدالرحمان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے سوال کیا کہ ایمبیسی کے سامنے احتجاج کا کیا فائدہ ہوگا؟

’’اسرائیلی جنگی طیاروں کے پاس یقیناًاضافی فیول ٹینک ہوں گے، اور یہ ایران کیلئے انتہائی پریشانی کی بات ہے کہ۔۔۔ ‘‘ چینی تجزیہ کار نے ایران کی سب سے بڑی کمزوری کی نشاندہی کر دی 

توقاسم سوری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی فوجی پریڈاسی دن وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے قریب ہورہی ہے وہ پورا علاقہ بند کردیا جائے گا۔ 

اس پر معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے سوشل میڈیا پر قاسم سوری کی پوسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ  مسٹر ٹرمپ یہ شخص آپ کی پریڈخراب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس کی نقل و حرکت پر نظررکھیں۔

Dear @realDonaldTrump
This guy is planning to disturb your Parade. Pls keep an eye on it. pic.twitter.com/x3fvoLWADv

— Rizwan Razi™ (@realrazidada) June 11, 2025

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپوردل کادورہ پڑنے سے چل بسے

یادرہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر امریکا میں احتجاجی ریلی سے لاتعلقی کااعلان کر چکے ہیں ان کاکہناتھا کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر میں کام کرنے والی کمسن لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، لڑکی اسپتال منتقل
  • ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاؤ کیلیے حکومت کا اہم فیصلہ
  • ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا ء،طلبہ کی واپسی کیلئے انتظامات جاری ہیں،اسحاق ڈار
  • طبی آلات کی مقامی تیاری،درآمد پر انحصار ختم کرنا وقت کی ضرروت:وفاقی وزیر صحت
  • کراچی: زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
  • کوئٹہ، صوبائی بجٹ کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس
  • بی آئی ایس پی کی پارٹنربینکوں کے ساتھ شدید گرم موسم کے پیش نظر سہ ماہی قسط کی موثرادائیگی کے حوالے سے اجلاس
  • پاکستانی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی 
  • ابتدائی مشاورت میں 25 رکنی اسکواڈ منتخب! بابر، رضوان باہر
  • ملیر جیل کا مفرور قیدی دوبارہ گرفتار