جرمنی میں افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
جرمنی میں افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
میونخ(سب نیوز )جرمن شہر میونخ میں افغان شہری نے مزدوروں کے مجمعے پر گاڑی چڑھا کر کم از کم 28 افراد کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔جرمن پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور 24 سالہ افغان شہری تھا جس نے ملک میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر جرمنی میں چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات عائد تھے، ساتھ ہی ملک بدری کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔ جرمنی کی ریاست باوارایا کے وزیر اعظم نے کہا ہے مشتبہ حملہ دہشت گردی ہوسکتی ہے، حملہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی کی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آمد سے چند گھنٹوں پہلے پیش آیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان شہری
پڑھیں:
لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
فوٹو: فائللاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔
پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔
پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔