اسلام آباد: ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان 2روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے نورخان ایئربیس پر معززمہمان کو رخصت کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑبھی موجود تھے ۔ترک صدراور ان کی اہلیہ کو دورے کی تصویرالبم بھی پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

کراچی:

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔

قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جب کہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔

دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا نو تعمیر شدہ کینسر ہسپتال مظفر آباد کا دورہ
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم
  • جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت 
  • نجکاری کمیشن کے تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا( وزیراعظم)
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائش میں شرکت
  • وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت