خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 5 مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خارجی مارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گھردی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔