وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی، مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق کیا انکشاف کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کیا جب کہ انہوں نے کہا کہ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں ایک لابی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ میں وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔ لوگ مجھ سے خائف ہیں، اس لیے میرے خلاف ہیں۔ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔ مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔ کابینہ میں شامل ارکان کو پارٹی عہدوں سے استعفی لیا جائے گا۔
عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان نے انکشاف کیا کہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھے وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔
قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی نے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔