کراچی:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے سہ فریقی سیریز کے فائنل سے قبل کراچی اور لاہور کے شائقین کرکٹ کی زبردست سپورٹ کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائنل ایک ہائی اسکورنگ مقابلہ ہوگا اور اسٹیڈیم میں موجود 90 فیصد تماشائی پاکستان کے حق میں ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سینٹنر نے کہا کہ کراچی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، جس کا ثبوت پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں بھی رنز کا انبار لگنے کی توقع ہے اور ہم ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

کیوی کپتان نے پاکستانی شائقین کی بھرپور سپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی اور لاہور کا کراؤڈ زبردست ہے اور لگتا ہے کہ فائنل میں 99 فیصد شائقین ان کے خلاف ہوں گے،تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہتا ہے۔

سینٹنر نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو فائنل کی تیاری کے لیے مناسب وقت ملا ہے، لیکن مسلسل 2میچ کھیلنے کے بعد کچھ تھکن ضرور محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے راچن رویندرا کی انجری پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے، لیکن ان کی فٹنس پر کوئی جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

فائنل کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم سینٹنر پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم فائنل میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ

پڑھیں:

لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ

لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔

ملک فیضان رضا نے  لاہور بورڈ کے  میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اس حوالے سے  ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔

فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔

اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
  • ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
  • پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دی: اسحاق ڈار
  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ