امریکا میں اشیائے خورونوش اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ‘ شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں گزشتہ ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیا، گھریلو استعمال کی چیزوں، ایندھن اور پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ مہنگائی بڑھنے سے جہاں خاندانوں کی مشکلات بڑھی ہیں وہیں چھوٹے تاجروں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں یہ 2.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
کراچی:زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔